23 جون 2013 - 19:30
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد گرفتار

پاکستان کے پولیس ذرائع کے حوالے سے ایک نیوز ایجنسی نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاهد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ابنا: پاکستان کے پولیس ذرائع کے حوالے سے ایک نیوز ایجنسی نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاهد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔اسلام آباد میں ایک اعلی پولیس عہدیدار نے اپنا نام ظاهر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ گلگلت میں غیر ملکی سیاحوں  پر قاتلانہ حملے کے بعد پاکستان کے ایک انتہائی حساس ادارے کے  اہلکاروں نے اسلام آباد کے ایک ہائی سیکیور علاقے میں ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر ذبیح اللہ مجاہد کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ بنگله ایک غیر ملکی سفارتخانے کے ذریعے دو سال قبل رینٹ پر لیا گیاتھا۔بتایا جاتا ہے کہ سینکڑوں افراد کے قتل اور بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے ذبیح اللہ مجاہد کے دو دیگر ساتھیوں اور ایک محافظ کو بھی گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا هے۔بنگلے سے انتہائی حساس قسم کے مواصلاتی وسائل اور سیٹلائیٹ فون سیٹ اور لیپ ٹاپ کے علاوہ مختلف قسم کے ہتیار بھی برامد ہوئے ہیں۔طالبان ترجمان کی گرفتاری سے متعلق کسی باوثوق ذریعے سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲